الحمدللہ!
ہم جمخانہ کے حالیہ انتخابات میں مس شاہین سلطان کی شاندار کامیابی پر دل سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے 791 ووٹ حاصل کر کے نہ صرف بی او جی سیٹ جیتی، بلکہ سیکریٹری سے بھی زیادہ ووٹ لے کر سب کو حیران کر دیا۔
یہ صرف ایک جیت نہیں، بلکہ ہمارے چیمبر کی نمائندگی، خواتین کی صلاحیتوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ شاہین سلطان نے ہمارے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ جمخانہ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کے ساتھ بہترین کردار ادا کریں۔
شاہین سلطان — آپ ہماری آواز ہیں، ہمارا فخر ہیں!
مبارک ہو!
عائشہ فاطمہ، ڈاکٹر منزہ بتول، فرح بشیر